ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کی ایک قرض دار عورت کو بینک قرض سے نجات دلانےمیں قرضہ دار سنگھا کا میاب

مرڈیشور کی ایک قرض دار عورت کو بینک قرض سے نجات دلانےمیں قرضہ دار سنگھا کا میاب

Wed, 31 Mar 2021 18:47:55    S.O. News Service

بھٹکل:31؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)  سال 2003 میں مرڈیشور کی ایک عورت ایک بینک سے صرف20 ہزارروپئے کا قرضہ لیا تھا۔ کسی وجہ سے وہ قرض ادا نہیں کرسکی تو اب وہ قرض سود، سودپر سود سمیت کل 2،28،232روپئے ہوا تو عورت کافی پریشان ہوگئی ۔ جب اس کی اطلاع قرضہ دار فلاح وبہبودی سنگھا کے عہدیداران کو ملی تو انہوں نے بینک کے افسران سے بات چیت کرکے عورت کو قرضہ سے نجات دلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس تعلق سے یہاں ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قرضہ دار سنگھا  کے صدر گنپتی نائک جالی نے بتایا کہ سال 2003میں ایک مرڈیشور کی عورت نے سنڈیکیٹ بینک سے 20ہزارروپئے کا قرض لیاتھا۔ حالات کے چلتے عورت قرضہ ادا کرنے میں ناکام رہی ۔ لیکن بینک میں عورت کے نام پر لیاگیا  20 ہزار روپیہ کا قرضہ سود سمیت 2،48،232 روپئے ہوگیا۔ اور اس کو ادا کرنے کے لئے بینک کی طرف سے عورت کو نوٹس بھی بھیجے گئے۔

قرضہ دار عورت نے قرضہ دار فلاح وبہبودی سنگھا میں داخل کردہ عرضی میں کہاہےکہ میرے شوہر نے آئی آر ڈی پی اسکیم کے تحت سنڈیکیٹ بینک قرضہ لیاتھا۔ جب کہ میرے شوہر کو انتقال ہوئے 13برس بیت چکے ہیں۔ میری دو بیٹیاں ہیں ، زندگی کا گذارابھی بڑی مشکل سے ہورہاہے۔ ان حالات میں مجھے بینک کا قرضہ لوٹانا ممکن نہیں ہورہاہے۔ اس سلسلے میں سنگھا میرا تعاون کرتے ہوئے مجھے کسی طرح قرض سے نجات دلائے۔

سنگھا کے عہدیداران نے بینک کے افسران سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کی تو بینک مینجر نےکہاکہ وہ سب سود وغیرہ معاف کرتےہوئے صرف 18500روپئے ادا کرکے عورت قرضہ سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔ سنگھا نے عورت کی طرف سے متعینہ رقم بینک میں جمع کی اور عورت کو قرض سے نجات دلائی۔ سنگھا  کے ذمہ داران نے کہاکہ وہ دراصل قرضہ داروں کو یہ بتانا چاہتےہیں کہ بینکوں میں ایسی ایک سہولت ہونے کی جانکاری ہے۔

کینرا بینک کے مینجر پونیش، سنگھا کے ذمہ داران ایم ڈی نائک، سریش پجاری ، کے سلیمان ، منجپا نائک، وینکٹیش نائک،ناگراج موگیر ، کرشنا گورٹے وغیرہ موجود تھے۔


Share: